جو بڑی عظمت و شان والاہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔

Allah is the only true God because He is the Greatest, the Omnipotent

جو بڑی عظمت و شان والاہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔

 

اسی مضمون پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے 

 

 

سورة البقرة  – 2   

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ١ۚ۬ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ١ؕ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ وَ لَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ..255

 

اللہ ، وہ زندۂ جاوید ہستی ، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے ، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ وہ نہ سوتا ہے اور نہ اُسے اُونگھ لگتی ہے۔ زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے ، اُسی کا ہے کون ہے جو اُس کی جناب میں اُس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اُسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے اوجھل ہے ، اُس سے بھی وہ واقف ہے اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیز ان کی گرفتِ ادراک میں نہیں آسکتی اِلاّ یہ کہ کسی چیز کا علم وہ خود ہی اُن کو دینا چاہے۔ اُس کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور اُن کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے ۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے ۔

 

سورة الرعد   – 13  

13وَ يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ مِنْ خِيْفَتِهٖ ۔۔۔

 

بادلوں کی گرج اُس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے۔ اور فرشتے اس کی ہیبت سے لرزتے ہوئے اس کی تسبیح کرتےہیں۔

 

سورة آل عمران – 3

97۔۔۔وَ  مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْن

 

اور جو کوئي کفر کرے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تمام جہان والوں سے بے نیاز ہے۔