Allah has Created the Angels
اللہ ہی نے فرشتوں کو تخلیق فرمایا ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الحج –  22 

اَللّٰهُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰٓىِٕكَةِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌۚ75

حقیقت یہ ہے کہ اللہ (اپنے فرامین کی ترسیل کے لیے) ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی وہ سمیع اور بصیر ہے۔

 

سورة النحل –  16 

يُنَزِّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اَنْ اَنْذِرُوْۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوْنِ۰۰۲

وہ اس رُوح کو اپنے جس بندے پر چاہتا ہے اپنے حکم سے ملائکہ کے ذریعہ نازل فرما دیتا ہے (اس ہدایت کے ساتھ کہ لوگوں کو) ’’ آگاہ کردو ، میرے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ہے، لہذا تم مجھی سے ڈرو۔‘‘  

 

سورة البقرة  –  2 

قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِيْنَ۠97 مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَ مَلٰٓىِٕكَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ جِبْرِيْلَ وَ مِيْكٰىلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلْكٰفِرِيْنَ۰۰۹۸

ان سے کہو کہ جو کوئی جبریل سے عداوت رکھتا ہو ، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جبریل نے اللہ ہی کے اِذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے ، جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے ۔  (اگر جبریل سے اِن کی عداوت کا سبب یہی ہے ، تو کہہ دو کہ ) جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کے دشمن ہیں ، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے

 

سورة النبأ– 78 

يَوْمَ يَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا يَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا۰۰۳۸

یہ (قیامت)وہ دن ہو گا جب حضرت جبریل ؑ اور فرشتے (اللہ کے حضور) صف بستہ کھڑے  ہوں گے ،کوئی بلا اجازت زبان تک نہ کھول سکے گا سوائے اس کے جس کو رحمن اجازت دے گا اور وہ بالکل ٹھیک بات کہے ۔

 

سورة التكوير 81 

وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ۰۰۲۲ وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِۚ۰۰۲۳

تمہارے رفیق (محمد ﷺ)مجنون نہیں ہیں، انہوں نے اُس پیغامبر (حضرت جبریل ؑ )کو روشن افق پر دیکھا ہے۔

 

سورة الصافات – 37 

وَ جَعَلُوْا بَيْنَهٗ وَ بَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ۰۰۱۵۸

انہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے ، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

 

سورة الزخرف  43

وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓىِٕكَةَ الَّذِيْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ١ؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَ يُسْـَٔلُوْنَ۰۰۱۹

اِنہوں نے فرشتوں کو، جو خدائے رحمان کے خاص بندے ہیں ، عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا اُن کے جسم کی ساخت اِنہوں نے دیکھی ہے؟ اِن کی گواہی لِکھ لی جائے گی اور اِنہیں اِس کی جوابدہی کرنی ہوگی۔