Allah Encompasses all things in his knowledge
اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الزمر – 39
اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ١ٞ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ62 لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَؒ63
اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔ زمین اور آسمانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔
سورة الأنعام– 6
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوْهُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ102
یہ ہے اللہ تمہارا ربّ ، کوئی خدا اس کے سوا نہیں ہے ، ہر چیز کا خالق ، لہٰذا تم اسی کی بندگی کرو اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔