Allah is the Only God because He is the Right Guide
جو درست رہنمائی فرماتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الزخرف -43
27وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ لِاَبِيْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِيْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ26 اِلَّا الَّذِيْ فَطَرَنِيْ فَاِنَّهٗ سَيَهْدِيْنِ
یاد کرو وہ وقت جب ابراہیمؑ نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ“تم جن کی بندگی کرتے ہو میرا ان سے کوئی تعلّق نہیں ۔ میرا تعلق صرف اُسسےہے جس نے مجھے پیدا کیا ، وہی میری رہنمائی کرے گا۔”
سورة الأعراف – 7
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِيَآءَ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
لوگو! جو کچھ تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اُس کی پیروی کرو اور اپنے ربّ کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو۔ مگر تم نصیحت کم ہی مانتے ہو۔