آخرت میں کافروں کا حال

 

Disbelievers in the Afterlife

آخرت میں کافروں کا حال

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

 

سورة مريم 19

۔۔۔ فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيْمٍ۰۰37 اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْ١ۙ يَوْمَ يَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْيَوْمَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ۰۰39

 

سوجن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے  جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اس روز تو ان کے کان بھی خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

 

 

سورة الأنبياء   – 21

وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَاِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا١ؕ يٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِيْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا بَلْ كُنَّا ظٰلِمِيْنَ۰۰97

 

اور وعدۂ برحق کے پورا ہونے کا وقت قریب آلگے گا تو یکا یک اُن لوگوں کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنہوں نے کفر کیا تھا کہیں گے ’’ ہائے ہماری کم بختی ، ہم اِس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے ، بلکہ ہم خطا کار تھے۔ ‘‘

 

سورة غافر 40

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِيْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ۰۰10

جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، قیامت کے روز ان کو پکار کر کہا جائے گا ’’آج تمہیں جتنا شدید غصّہ اپنے اوپر آ رہا ہے ، اللہ تم پر اس سے زیادہ غضبناک اس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے۔ ‘‘