کفر پرلے درجے کی گمراہی ہے

 

 

 

Disbelief is Straying far Away

کفر پرلے درجے کی گمراہی ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة النساء –  4 

لٰكِنِ اللّٰهُ يَشْهَدُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اِلَيْكَ اَنْزَلَهٗ بِعِلْمِهٖ١ۚ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ يَشْهَدُوْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًاؕ۰۰166 اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا۰167

 

(لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں) مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ اے نبی ﷺ ، جو کچھ اس نے تم پر نازل کیا ہے اپنے علم سے نازل کیا ہے ، اور اِس پر ملائکہ بھی گواہ ہیں ، اگرچہ اللہ کا گواہ ہونا بالکل کفایت کرتا ہے۔ جو لوگ اس کو ماننے سے خود انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو خدا کے راستہ سے روکتے ہیں وہ یقینا گمراہی میں حق سے بہت دور نکل گئے ہیں۔

 

سورة الأحقاف – 46 

وَ مَنْ لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللّٰهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْاَرْضِ وَ لَيْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِيَآءُ١ؕ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ۰۰32

 

اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زِچ کر دے ، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست

ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔

 

سورة الحج –  22   

يَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهٗ وَ مَا لَا يَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِيْدُۚ۰۰12 يَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّهٗۤ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِهٖ١ؕ لَبِئْسَ الْمَوْلٰى وَ لَبِئْسَ الْعَشِيْرُ۰۰13

 

پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارتا ہے جو نہ اُس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ ۔ یہ ہے گمراہی کی انتہا ۔ وہ اُن کو پکارتا ہے جن کا نقصان اُن کے نفع سے قریب تر ہے ، بدترین ہے اُس کا مولیٰ اور بدترین ہے اُس کا رفیق