اللہ کو یاد رکھنا اور اس کی جزا

 

Remembrance of Allah & its Rewards

اللہ کو یاد رکھنا اور اس کی جزا

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الأعلى – 87 

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى ۙ۰۰14 وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ۰۰15 بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاٞۖ۰۰16 وَ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰى ؕ۰۰17 اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى ۙ۰۰18 صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَ مُوْسٰىؒ۰۰19

فلاح پا گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی۔  اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔ مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔ حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔ یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی، حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت موسیٰ ؑ کے صحیفوں میں۔

 

سورة المنافقون  63  

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ۚ وَ مَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۰۰9

اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں۔ جو لوگ ایسا کریں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔

 

سورة الحشر 59

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۰۰18 وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ۰۰19 لَا يَسْتَوِيْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ۠۰۰20

 

اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، اللہ سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اُس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ یقینا تمہارے اُن سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بُھول گئے، تو اللہ نے اُنہیں خود اپنا نفس بُھلا دیا،یہی لوگ فاسق ہیں۔ دوزخ میں جانے والے اور جنّت میں جانے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے ۔جنّت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب ہیں۔