A Characteristic of Polytheists
مشرکوں کی ایک نشانی
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة غافر– 40
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِيْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ۰۰10 قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَ اَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِيْلٍ۰۰11 ذٰلِكُمْ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِيَ اللّٰهُ وَحْدَهٗ كَفَرْتُمْ١ۚ وَ اِنْ يُّشْرَكْ بِهٖ تُؤْمِنُوْا١ؕ فَالْحُكْمُ لِلّٰهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيْرِ۰۰12
جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، قیامت کے روز ان کو پکار کر کہا جائے گا ’’آج تمہیں جتنا شدید غصّہ اپنے اوپر آ رہا ہے ، اللہ تم پر اس سے زیادہ غضبناک اس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے۔ ‘‘ وہ کہیں گے ’’اے ہمارے رب ! تو نے اقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی ، اب ہم اپنے قصوروں کااعتراف کرتے ہیں،کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟ ‘‘ (جواب ملے گا) ’’یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو ، اس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتے تھے اور جب اس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتاتو تم مان لیتے تھے۔ اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے۔ ‘‘