Allah determines the Destiny
اللہ ہی سب کی تقدیر مقرر فرماتا ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة القمر– 54
اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ49وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ50وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ51وَ كُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْهُ فِي الزُّبُرِ52وَ كُلُّ صَغِيْرٍ وَّ كَبِيْرٍ مُّسْتَطَرٌ53
ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے ، اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور آنکھ جھپکاتے وہ عمل میں آجاتا ہے۔ تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں، پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ سب دفتروں میں درج ہے اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے ۔
سورة النساء – 4
مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ١ٞ وَ مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ١ؕ ۔۔۔79
اےانسان، تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے، اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب وعمل کی بدولت ہے۔
سورة هود – 11
۔۔۔ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِيَتِهَا١ؕ ۔۔۔56
کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کےہاتھ میں نہ ہو۔
سورة البلد – 90
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ كَبَدٍؕ04
در حقیقت ! ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔
سورة النجم– 53
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ43وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَاۙ44
اور یہ کہ اُسی نے ہنسا یا اور اُسی نے رُلایا ، اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اسی نے زندگی بخشی ۔