Prophet Moses (PBUH) Preached Monotheism
حضرت موسٰی علیہ السلام کی دعو تِ توحید
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة طه – 20
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا يٰمُوْسٰى۰۰49 قَالَ رَبُّنَا الَّذِيْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى ۰۰50 قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى ۰۰51 قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّيْ فِيْ كِتٰبٍ١ۚ لَا يَضِلُّ رَبِّيْ وَ لَا يَنْسَىٞ۰۰52 الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِيْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى ۰۰53 كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ١ؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي النُّهٰى ؒ۰۰54
فرعون نے کہا ’’ اچھا ، تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰ ؑ ؟‘‘ موسیٰ ؑ نے جواب دیا ’’ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی ساخت ، بخشی پھر اس کو راستہ بتایا‘‘ فرعون بولا ’’ اور پہلے جو نسلیں گزر چکی ہیں ان کی پھر کیا حالت تھی‘‘ ؟ موسیٰ ؑ نے کہا ’’ اس کا علم میرے رب کے پاس ایک نوشتے میں محفوظ ہے ۔ میرا رب نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے ‘‘ ۔ وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، اور اُس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے ، اور اوپر سے پانی برسایا ، پھر اُس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی۔ کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ ۔ یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لیے۔
سورة الشعراء– 26
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِيْنَؕ۰۰23 قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ۰۰24 قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ۰۰25 قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰26 قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِيْۤ اُرْسِلَ اِلَيْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ۰۰27 قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ۰۰28 قَالَ لَىِٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَيْرِيْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِيْنَ۰۰29
فرعون نے کہا:’’اور یہ ربّ العالمین کیا ہوتا ہے؟‘‘ موسیٰ نے جواب دیا ’’آسمان اور زمین کا رب اور اُن سب چیزوں کا رب، جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو۔‘‘ فرعون نے اپنے گردو پیش کے لوگوں سے کہا:’’سنتے ہو؟‘‘ موسیٰ نے کہا :’’تمہارا رب بھی اور تمہارے اُن آباؤ اجداد کا ربّ بھی جو گزر چکے ہیں۔‘‘ فرعون نے سے کہا:’’تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں۔‘‘ موسیٰ ؑ نے کہا :’’مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا ربّ ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں۔‘‘ فرعون نے کہا:’’اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود مانا تو تجھے بھی ان لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔‘‘
سورة القصص – 28
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ يٰۤاَيُّهَا الْمَلَاُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرِيْ١ۚ فَاَوْقِدْ لِيْ يٰهَامٰنُ عَلَى الطِّيْنِ فَاجْعَلْ لِّيْ صَرْحًا لَّعَلِّيْۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى١ۙ وَ اِنِّيْ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ۰۰38
اور فرعون نے کہا: ’’ اے اہلِ دربار ، میں تو اپنے سوا تمہارے کسی خدا کو نہیں جانتا۔ ہامان ! ذرا اینٹیں پکوا کر میرے لیے ایک اونچی عمارت تو بنوا ، شاید کہ اس پر چڑھ کر میں موسٰی کے خدا کو دیکھ سکوں میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔‘‘