Allah’s Signs in the Creation of Pairs
ہر چیز کے جوڑوں کی تخلیق میں اللہ کی نشانیاں
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الرعد – 13
۔۔۔ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي الَّيْلَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ۠۰۰۳
اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں ، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ۔ ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔
سورة يس – 36
سُبْحٰنَ الَّذِيْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا يَعْلَمُوْنَ36
پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود ان کی اپنی جنس (یعنی نوعِ انسانی) میں سے یا ان اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں۔
سورة النبأ– 78
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ06 وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ07 وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ08
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا ،اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،اور ہم نے تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا؟
سورة فاطر – 35
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًا١ؕ وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ مَا يُعَمَّرُ مِنْ مُّعَمَّرٍ وَّ لَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهٖۤ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيْرٌ۰۰۱۱
اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفہ سے ، پھر تمہارے جوڑے بنا دیے (یعنی مرد اور عورت) ۔ کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جتنی ہے مگر یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے ۔ کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے مگر یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوتا ہے ۔ اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے ۔
سورة الأعراف – 7
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ اِلَيْهَا١ۚ ۔۔۔۰۰۱۸۹
وہ اللہ ہی ہے جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے۔