انسانوں کی تخلیق میں اللہ کی نشانیاں

 

Allah’s Signs in the Creation of Human Beings

 انسانوں کی تخلیق میں اللہ کی نشانیاں

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الأنعام–  6

وَ هُوَ الَّذِيْۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّ مُسْتَوْدَعٌ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّفْقَهُوْنَ۰۰98

 

اور وہی ہے جس نے ایک جان سے تم کو پیدا کیا پھر ہر ایک کے لیے ایک جائے قرار ہے اور ایک اُس کے سونپے جانے کی جگہ۔یہ نشانیاں ہم نے واضح کر دی ہیں اُن لوگوں کےلیے جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

 

سورة الذاريات –  51 

وَ فِي الْاَرْضِ اٰيٰتٌ لِّلْمُوْقِنِيْنَۙ۰۰20 وَ فِيْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ۰۰21

 

زمین میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے،اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں ۔ کیا تم کو سُوجھتا نہیں؟

 

سورة الجاثية – 45

اِنَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِيْنَؕ۰۰3 وَ فِيْ خَلْقِكُمْ وَ مَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَۙ۰۰4 وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ تَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ۰۰5 تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ١ۚ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰيٰتِهٖ يُؤْمِنُوْنَ۰۰6

 

حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے۔اور تمہاری اپنی پیدائش میں ، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں)پھیلا رہا ہے۔ بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں۔اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں اور اُس رزق میں جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اُس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو جلا اُٹھاتا ہے، اور ہواؤں کی گردش میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جوعقل سے کام لیتے ہیں۔یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اَب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے۔