All vegetations, gardens, fruits, corns & pastures
نباتات، باغات، پھل پھول اور کھیتیاں
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة البقرة – 2
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً١۪ وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۲۲
وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اُوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔
سورة السجدة – 32
اَوَ لَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا يُبْصِرُوْنَ27
اور کیا اِن لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب و گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں، اور پھر اُسی زمین سے وہ فصل اُگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں ؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا؟
سورة النبأ– 78
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ06 وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ07 وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۰۰۸ وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۰۰۹ وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ۰۰۱۰ وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪۰۰۱۱ وَّ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ۰۰۱۲ وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ۰۰۱۳ وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ14 لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ۰۰۱۵ وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ16
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا ،اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،اور ہم نے تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،اور ہم نے تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا، اوررات کو پردہ پوش بنایا اور ہم نے دن کو معاش کا وقت بنایااور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیےاور ہم نے ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا۔اور ہم نے بادلوں سے لگا تار بارش برسائی تاکہ اس کے ذریعہ سے غلّہ اور سبزی اور گھنے باغ بھی اگائیں۔
سورة طه – 20
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِيْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى ۰۰۵۳
وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، اور اُس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے ، اور اوپر سے پانی برسایا ، پھر اُس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی۔
سورة الحج – 22
۔۔۔ وَ تَرَى الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ اَنْۢبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيْجٍ۰۰۵ ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ يُحْيِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌۙ06
اور تم دیکھتے ہو کہ زمین سوکھی پڑی ہے ، پھر جہاں ہم نے اُس پر مینہ برسایا کہ یکا یک وہ پھبک اٹھی اور پھول گئی اور اس نے ہر قسم کی خوش منظر نباتات اگلنی شروع کر دی۔ یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے ، اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔