Allah’s Omnipotence, His Greatness
اللہ کی شان،عظمت وکبریائي
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الشورى – 42
۔۔۔لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ11 لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَ يَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ12
کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تلا دیتا ہے، اسے ہر چیز کا علم ہے۔
سورة الجمعة -62
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ1
اللہ کی تسبیح کرر ہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے۔وہ بادشاہ ہے ، نہایت مقدس ، زبر دست اور حکیم ۔
سورة الحديد – 57
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ1 لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ2 هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ3
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے ۔ اورو ہی زبر دست اور دانا ہے ۔ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے ، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے ، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ وہی اول بھی ہے اور آخر بھی ، اور ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی ، وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔
سورة التغابن – 64
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ١ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ١ٞ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ1
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے ۔ اُسی کی بادشاہی ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔