روزِ قیامت دیگر گواہوں کی گواہیاں
Some Other Evidences on judgment Day

 

اسی مضمون پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة هود – 11 

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّهِ كَذِبًا أُوْلَـئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الأَشْهَادُ هَـؤُلاء الَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى رَبِّهِمْ أَلاَ لَعْنَةُ اللّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ {18} الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ {19}

اوراُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے؟ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہوں گے اور گواہ شہادت ديں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ  گھڑا تھا۔ سنو!اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر____ اُن ظالموں پر جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں ، اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں، اور آخرت کا انکار کرتے ہیں۔

 

سورة النحل – 16 

وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لاَ يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ وَلاَ هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ{84

(انہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اُس روز کیا بنے گی)جب کہ ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں  گے، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا نہ اُن سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 

 

سورة القصص – 28 

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ {74} وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ {75

(یاد رکھیں یہ لوگ) وہ دن جب کہ وہ اِنہیں پکارے گا پھر پوچھے گا” کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟”اور ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ “لاؤ  اب اپنی دلیل۔”اُس وقت انہیں معلوم ہو جائے گاکہ حق اللہ کی طرف ہے، اور گم ہو جائیں گے اِن کے وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے ہیں۔

 

سورة ق – 50 

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذَلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ {20} وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ {21

اور پھر صور پھونکا گیا، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔ ہر شخص اِس حال میں آ گیا کہ اُس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا۔ 

 

سورة الأعراف – 7  

۔۔۔وَشَهِدُواْ عَلَى أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُواْ كَافِرِينَ {37

اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ ہم واقعی منکرِ حق تھے۔