Deeds Will be Shown
اعمال دکھائے جائیں گے
اسی مضمون پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة التغابن – 64
زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن لَّن يُبْعَثُوا قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ {7
منکرین نےبڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اُٹھائے جائیں گے۔ان سے کہو”نہیں،میرے رب کی قسم تم ضروراُٹھائے جاؤ گے، پھر ضرور تمہیں بتایا جائےگا کہ تم نے (دنیا میں)کیا کچھ کیا ہے، اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔“
سورة الزلزلة – 99
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ {6} فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ {7} وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ {8
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں۔پھر جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا، اور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہو گي وہ اس کو دیکھ لے گا۔
سورة المجادلة – 58
يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ {6
اس دن جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھا ئے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھرا گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے ۔ اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے۔