عقیدہ تثلیث

 

The Trinity

عقیدہ تثلیث

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة المؤمنون–  23   

مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَۙ۰۰91 عٰلِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَؒ۰۰92

 

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے ، اورکوئی دوسرا خدا اس کے ساتھ نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا ، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ۔پاک ہے اللہ اُن باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔  کھلے اور چھپے کا جاننے والا ، اور بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں۔

 

سورة الجن – 72 

وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ۰۰3

اور یہ کہ ’’ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے ، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے‘‘

 

سورة الإخلاص 112

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ۰۰1 اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ۰۰2 لَمْ يَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ يُوْلَدْۙ۰۰3 وَ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌؒ۰۰4

 

کہو، وہ اللہ ہے، یکتا۔ اللہ سب سے بےنیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ۔اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔