Allah’s Signs in the Creation of Oceans and Deserts
خشکی اور تری کی سواریوں میں اللہ کی نشانیاں
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة الإسراء – 17
وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِيْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًاؒ۰۰70
یہ تو ہماری عنایت ہے کہ بنی آدم کو بزرگی (عزت)دی اور انہیں خشکی و تری میں سواریاں عطا کیں اور ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فوقیت بخشی۔
سورة غافر– 40
اَللّٰهُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَٞ۰۰79 وَ لَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَيْهَا حَاجَةً فِيْ صُدُوْرِكُمْ وَ عَلَيْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ۰۰80 وَ يُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ١ۖۗ فَاَيَّ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ۰۰81
اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤ۔ ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں۔ وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم ان پر پہنچ سکو۔ اِن (جانوروں)پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو۔ اللہ اپنی ہی نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے ، آخرتم اس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے؟