جنوں کو شریک ٹھہرانا

 

Associating the Jinn as Partners with Allah

جنوں کو شریک ٹھہرانا

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الجن – 72 

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ۰۰6

اور یہ کہ ’’انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے۔ اس طرح اُنہوں نے جِنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا۔ ‘‘

 

سورة سبأ  –  34  

وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ يَقُوْلُ لِلْمَلٰٓىِٕكَةِ۠ اَهٰۤؤُلَآءِ اِيَّاكُمْ كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ۰۰40 قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَوَلِيُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ۰۰41 فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ۰۰42

 

اور جس دن وہ تمام انسانوں کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے پوچھے گا ’’ کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے ؟‘‘ تو وہ جواب دیں گے کہ ’’پاک ہے آپ کی ذات ، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ اِن لوگوں سے ۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ، اِن میں سے اکثر اُنہی پر ایمان لائے ہوئے تھے۔‘‘(اُس وقت ہم کہیں گے کہ ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان۔ اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنمّ کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

 

سورة الأنعام–  6

وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا١ۚ يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ وَ قَالَ اَوْلِيٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِيْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ۰۰128 وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّيْ بَعْضَ الظّٰلِمِيْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَؒ۰۰129

 

جس روز اللہ ان سب لوگوں کو گھیر جمع کرے گا ، اس روز وہ جنوں سے خطاب کر کے فرمائے گا کہ’’ اے گروہ جن ، تم نے تو نوعِ انسانی پر خوب ہاتھ صاف کیا۔ ‘‘انسانوں میں سے جو اُن کے رفیق تھے وہ عرض کریں گے ’’پرور دگار، ہم میں سے ہر ایک نے دوسرے کو خوب استعمال کیا ہے ، اور اب ہم اُس وقت پر آپہنچے ہیں جو تو نے ہمارے لیے مقرر کر دیا تھا ۔‘‘ اللہ فرمائے گا’’ اچھا اب آگ تمہارا ٹھکانا ہے ، اس میں تم ہمیشہ رہو گے‘‘ اس سے بچیں گے صرف وہی جنہیں اللہ بچانا چاہے گا ، بیشک تمہارا ربّ دانا اور علیم ہے۔  دیکھو ، اس طرح ہم (آخرت میں) ظالموں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ (دُنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ) کرتے تھے۔