اللہ ہی کائنات کا مدبرو منتظم ہے

 

The Governor & Administrator of Entire Universe

اللہ ہی کائنات کا مدبرو منتظم ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الأنعام–  6

وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ۰۰61ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ۰۰62

 

وہ اپنے بندوں پر پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنےوالے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجےہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتےہیں اور اپنا فر‌ض انجام دینےمیں ذرا کوتاہی نہیں کرتے، پھرسب کےسب اللہ ، اپنےحقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتےہیں۔ خبردار رہو، فیصلہ کے سارے اختیارات اُسی کوحاصل  ہیں اوروہ حساب لینےمیں بہت تیز ہے۔

 

سورة يونس  – 10 

قُلْ مَنْ يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ يُّخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ مَنْ يُّدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ فَسَيَقُوْلُوْنَ۠ اللّٰهُ١ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۰۰31 فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ١ۖۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ۰۰32

 

اِن سے پوچھو ، کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ یہ سماعت اور بینائی کی قوتیں کس کے اختیار میں ہیں؟ کون بے جان میں سے جاندار کو اور جان دار میں سے بے جان کو نکالتا ہے؟ کون اِس نظمِ عالم کی تدبیر کر رہا ہے؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ ۔ کہو ، پھر تم (حقیقت کے خلاف چلنے سے) پرہیز نہیں کرتے؟  تب تو یہی اللہ تمہارا حقیقی رب ہے ۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا باقی رہ گیا؟ آخر یہ تم کدھر پھرائے جارہے ہو؟

 

سورة فاطر –  35 

وَ اِنْ يُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ۰۰4

 

اب اگر (اے نبیﷺ)یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں (تو یہ کوئی نئی بات نہیں )، تم سے پہلے بھی بہت سے رُسول جھٹلائے جا چکے ہیں ، اور سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں