Oneness of Allah

اللہ کی وحدانیت

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة البقرة  –  2 

وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُؒ163

تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اُس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے۔

 

سورة الإخلاص 112 

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ۰۰۱ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ۰۰۲ لَمْ يَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ يُوْلَدْۙ۰۰۳ وَ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌؒ04

کہو، وہ اللہ ہے، یکتا۔ اللہ سب سے بےنیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ۔اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔

 

سورة الزخرف   43 

وَ هُوَ الَّذِيْ فِي السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِي الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ84وَ تَبٰرَكَ الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ85

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا اور وہی حکیم و علیم ہے۔بہت بالاو برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین وآسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہےاور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو۔

 

سورة الأنعام–  6 

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ثُمَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُوْنَ۰۰۱ هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِيْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ۰۰۲ وَ هُوَ اللّٰهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ فِي الْاَرْضِ١ؕ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ۰۰۳

تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اورآسمان بنائے، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں۔ پھر بھی وہ لوگ جنھوں نے دعوتِ حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہےدوسروں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھہرا رہے ہیں۔وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدت مقرر کر دی، اور ایک  دوسری مدت اور بھی ہے جو اس کے ہاں طے شدہ ہے۔ مگر تم لوگ  ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو۔ وہی ایک خدا آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی، تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے اور جو برائی یا بھلائي تم کماتے ہو اس سے خوب واقف ہے۔

 

سورة الشورى – 42 

۔۔۔لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ۰۰۱۱ لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَ يَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۰۰۱۲

کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں  وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھلا رزق  دیتا ہے اور  جسے چاہتا ہے نَپا تلا دیتا ہے، اسے ہر چیز کا علم ہے۔