Allah Grants Life & Causes Death
اللہ ہی موت وحیات کا مالک ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة النحل – 16
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفّٰىكُمْ١ۙ۫ وَ مِنْكُمْ مَّنْ يُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْـًٔا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌؒ۰۰۷۰
اور دیکھو ، اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے ، اور تم میں سے کوئی بد ترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے۔ حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی۔
سورة آل عمران – 3
۔۔۔وَ اللّٰهُ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ۰۰۱۵۶
اور اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اوروہی موت دیتاہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے۔
سورة المؤمنون– 23
وَ هُوَ الَّذِيْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـِٕدَةَ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۰۰۷۸ وَ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ۰۰۷۹ وَ هُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۰۰۸۰
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے۔ مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اُسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے۔ وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ گردشِ لیل و نہار اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟
سورة الحديد – 57
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۰۰۱ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰۲ هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۰۰۳
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے ۔ اورو ہی زبر دست اور دانا ہے ۔ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے ، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے ، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ وہی اول بھی ہے اور آخر بھی ، اور ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی ، وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔
سورة يونس – 10
هُوَ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ وَ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ۰۰۵۶
وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے۔
سورة النجم– 53
وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى ۙ۰۰۴۲وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ۰۰۴۳وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَاۙ۰۰۴۴
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے، اور یہ کہ اُسی نے ہنسا یا اور اُسی نے رُلایا ، اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اسی نے زندگی بخشی ۔
سورة غافر– 40
هُوَ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُيُوْخًا١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ يُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۰۰۶۷ هُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُؒ۰۰۶۸
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفے سے ، پھر خون کے لوتھڑے سے ، پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے ، پھر تمہیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی پوری طاقت کو پہنچ جاؤ ، پھر اور بڑھاتا ہے تاکہ تم بڑھاپے کو پہنچو۔ اور تم میں سے کوئی پہلے ہی واپس بلا لیا جاتا ہے، یہ سب کچھ اسے لیے کیا جاتا ہے تاکہ تم اپنے مقررہ وقت تک پہنچ جاؤ، اور اس لیے کہ تم حقیقت کو سمجھو۔وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے۔وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے ، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہے۔
سورة الملك – 67
تَبٰرَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُ١ٞ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرُۙ۰۰۱ ا۟لَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيٰوةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُۙ۰۰۲
نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں (کائنات کی) سلطنت ہے، اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے کہ تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والاہے۔ اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی۔
سورة الواقعة – 56
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ ۔۔۔۰۰۶۰
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے۔
سورة آل عمران – 3
وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا١ؕ ۔۔۔۰۰۱۴۵
کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مر سکتا۔ موت کا وقت تو لکھا ہواہے۔