Creation of mountains, rivers, minerals & shades
پہاڑ، دریا، معدنیات اور سائے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة النبأ– 78
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ06 وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ07 وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۰۰۸ وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۰۰۹ وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ۰۰۱۰ وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪۰۰۱۱ وَّ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ۰۰۱۲ وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ۰۰۱۳ وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ14 لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ۰۰۱۵ وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ16
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا ،اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،اور ہم نے تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،اور ہم نے تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا، اوررات کو پردہ پوش بنایا اور ہم نے دن کو معاش کا وقت بنایااور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیےاور ہم نے ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا۔اور ہم نے بادلوں سے لگا تار بارش برسائی تاکہ اس کے ذریعہ سے غلّہ اور سبزی اور گھنے باغ بھی اگائیں۔
سورة الأنبياء – 21
وَ جَعَلْنَا فِي الْاَرْضِ رَوَاسِيَ اَنْ تَمِيْدَ بِهِمْ١۪ وَ جَعَلْنَا فِيْهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ۰۰۳۱
اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تاکہ وہ انہیں لے کر ڈھلک نہ جائے اور اس میں کشادہ راہیں بنا دیں، شاید کہ لوگ اپنا راستہ معلوم کر لیں۔
سورة المرسلات – 77
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ۰۰۲۵ اَحْيَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ26 وَّ جَعَلْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَيْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ27
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا، زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی، اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے ، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا ؟
سورة النازعات – 79
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ27رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ۰۰۲۸ وَ اَغْطَشَ لَيْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪۰۰۲۹ وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ۰۰۳۰ اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪۰۰۳۱ وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ۰۰۳۲ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ۰۰۳۳
کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی اللہ نے اس کو بنایا، اس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اس کا توازن قائم کیا، اور اس کی رات ڈھانکی اور اس کا دن نکالا۔ اس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا، اس کے اندر سے اس کا پانی اور چارہ نکالا، اور پہاڑ اس میں گاڑ دئیےسامانِ زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے ۔