Learn Quran Online

All power of decision rests solely with Allah
اللہ فیصلوں کےتمام اختیارات کا مالک ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الأعراف  – 7 

۔۔۔ اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ١ؕ ۔۔۔54

خبردار رہو!اُسی کی خلق ہے اور اُسی کا امر ہے۔

 

سورة آل عمران –  3 

۔۔۔قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ١ؕ ۔۔۔ 154

ان سے کہو،فیصلہ کے سارے اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

 

سورة الرعد    13 

۔۔۔لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًا١ؕ ۔۔۔۰۰۳۱

سارا اختیار اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔

 

سورة يوسف  2

۔۔۔اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ١ؕ ۔۔۔67

حکم اللہ کے سوا کسی کا بھی نہیں چلتا۔

 

سورة الشورى – 42 

وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْهِ مِنْ شَيْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ ۔۔۔۰۰۱۰

تمہارے  درمیان جس معاملہ میں بھی اختلاف ہو، اس کو فیصلہ کرنا اللہ کا کام ہے۔

 

سورة الأنعام–  6

وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ61ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ62

وہ اپنے بندوں پر پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنےوالے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجےہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتےہیں اور اپنا فر‌ض انجام دینےمیں ذرا کوتاہی نہیں کرتے، پھرسب کےسب اللہ ، اپنےحقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتےہیں۔ خبردار رہو، فیصلہ کے سارے اختیارات اُسی کوحاصل  ہیں اوروہ حساب لینےمیں بہت تیز ہے۔