All Good and Harms are in Allah’s Hands
اللہ نفع و نقصان کا مالک ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الأنعام– 6
وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ17وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ18
اگر اللہ تمہیں کسی قسم کا نقصان پہنچائے توخود اس کے سواکوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے، اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے بہرہ مند کرے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اپنے بندوں میں پر کامل اختیارات رکھتا ہے اور دانا اور با خبرہے۔
سورة الأحزاب– 33
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ وَ لَا يَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّ لَا نَصِيْرًا17
ان سے کہو، کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچاسکتا ہو اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے؟ اور کون اس کی رحمت کو روک سکتا ہے اگر وہ تم پر مہربانی کرنا چاہے؟ اللہ کے مقابلے میں تو یہ لوگ کوئی حامی ومددگار نہیں پاسکتے ہیں۔
سورة النجم– 53
وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى ۙ42وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ43
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے، اور یہ کہ اُسی نے ہنسا یا اور اُسی نے رُلایا ۔