Learn Quran Online

Allah is the Only Sovereign King of the Universe
اللہ بادشاہِ حقیقی ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة آل عمران –  3 

شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُؕ۰۰۱۸

اللہ نےخوداس بات کی شھادت دی ہے کہ اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، اور(یہی شہادت) فرشتوں اورسب اہلِ علم نے بھی دی ہے۔ وہ انصاف پر قائم ہے۔ اُس زبردست حکیم کے سوا فی الواقع کوئي خدا نہیں ہے۔

 

سورة الإخلاص 112 

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ01 اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ02 لَمْ يَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ يُوْلَدْۙ03 وَ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌؒ04

کہو، وہ اللہ ہے، یکتا۔ اللہ سب سے بےنیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ۔اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔

 

سورة الزخرف   43 

وَ هُوَ الَّذِيْ فِي السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِي الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ84وَ تَبٰرَكَ الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ85

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا اور وہی حکیم و علیم ہے۔بہت بالاو برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین وآسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہےاور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو۔

 

سورة المائدة 

اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَآءُ وَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ40

کیاتم جانتےنہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے، وہ  ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے۔

 

سورة الحديد – 57 

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ01 لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ02 هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْم03

اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے ۔  اورو ہی زبر دست اور دانا ہے  ۔ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے ، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے ، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ وہی اول بھی ہے اور آخر بھی ، اور ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی ، وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔

 

سورة الفتح  48 

وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَآءُ وَ يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا14

 آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک اللہ ہی ہے۔ جسے چاہے معاف کرے اور جسے چاہے سزا دے ، اور وہ غفور و رحیم ہے۔