Allah is the Creator of the Heavens and the Earth
اللہ زمین و آسمان کا خالق ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة الأنعام– 6
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ١ؕ۬ ۔۔۔01
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اورآسمان بنائے، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں۔
14 -سورة إبراهيم
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ32 وَ سَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَآىِٕبَيْنِ١ۚ وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَ النَّهَارَۚ33 وَ اٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ١ؕ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌؒ34
اللہ وہی تو ہے جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اُس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لیے طرح طرح کے پھل پیدا کیے ۔ جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ سمندر میں اُس کے حکم سے چلے اور دریاؤں کو تمہارے لیے مسخر کیا ۔ جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جارہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا ۔ جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا ۔ اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو نہیں کر سکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔
سورة الرحمن – 55
اَلرَّحْمٰنُۙ01 عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ02خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ03 عَلَّمَهُ الْبَيَانَ04 اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪05 وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ06 وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيْزَانَۙ07 اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ08 وَ اَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ09
نہایت مہربان (خدا)نے اس قرآن کی تعلیم دی ہے۔ اُسی نے انسان کو پیدا کیا ۔ اور اسے بولنا سکھایا۔ سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں۔ اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔آسمان کو اس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔اس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو، انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو (وزن میں کمی نہ کرو ) اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔