Allah created the sun, the moon and the stars
اللہ سورج، چاند، ستاروں کا خالق ہے
اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے
سورة نوح – 71
وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا14 اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ15 وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا16 وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ17 ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْهَا وَ يُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا۰۰۱۸ وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ۰۰۱۹ لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًاؒ۰۰۲۰
اور اس نے طرح طرح سے تمہیں بنایاہے۔کیا تم دیکھتے نہیں ہوکہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے اور ان میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟ اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگايا ، پھر وہ تمہیں اسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا۔اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیاتاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو۔
سورة النبأ– 78
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ6 وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ7 وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۰۰۸ وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۰۰۹ وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ۰۰۱۰ وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪۰۰۱۱ وَّ بَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ۰۰۱۲ وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ۰۰۱۳ وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ14 لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ۰۰۱۵ وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ16
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا ،اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،اور ہم نے تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،اور ہم نے تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا، اوررات کو پردہ پوش بنایا اور ہم نے دن کو معاش کا وقت بنایااور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیےاور ہم نے ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا۔اور ہم نے بادلوں سے لگا تار بارش برسائی تاکہ اس کے ذریعہ سے غلّہ اور سبزی اور گھنے باغ بھی اگائیں۔
سورة الفرقان– 25
تَبٰرَكَ الَّذِيْ جَعَلَ فِي السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِيْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِيْرًا61 وَ هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ الَّيْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ يَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا62
بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں بُرج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا ۔وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا ۔ ہر اُس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے ، یا شکر گزار ہونا چاہے ۔
سورة الفرقان– 25
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ١ۚ وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًاۙ45 ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَيْنَا قَبْضًا يَّسِيْرًا46 وَ هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا47
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے ؟ اگر وہ چاہتا تو اُسے دائمی سایہ بنا دیتا ۔ ہم نے سورج کو اُس پر دلیل بنایا پھر (جیسے جیسے سورج اٹھتا جاتا ہے) ہم اس سائے کو رفتہ رفتہ اپنی طرف سمیٹتے چلے جاتے ہیں اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس ، اورنیند کو سکونِ موت اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا۔