رزق کی تنگی و فراخی میں اللہ کی نشانیاں

Allah’s Signs in enlarging & straitening the Sustenance

رزق کی تنگی و فراخی میں اللہ کی نشانیاں

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة آل عمران –  3 

۔۔۔اِنَّ اللّٰهَ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۰۰37

 

بےشک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے۔

 

سورة سبأ  –  34

قُلْ اِنَّ رَبِّيْ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ يَقْدِرُ لَهٗ١ؕ وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ۰۰39

 

اے نبیؐ ، ان سےکہو ،میرا رب اپنے بندوں میں  سے جسے چاہتا ہے کھلا رز ق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ۔ جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہواس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے، وہ سب رازقو ں سےبہتر  رازق ہے۔

 

سورة غافر– 40

هُوَ الَّذِيْ يُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ وَ يُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ وَ مَا يَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ يُّنِيْبُ۰۰13

 

وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے ، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے ) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔