اللہ ہی عالم الغیب ہستی ہے

 

Only Allah Knows the Unseen

اللہ ہی عالم الغیب ہستی ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة هود  11  

وَ لِلّٰهِ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَيْهِ يُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَؒ۰۰123

آسمانوں ا ور زمین میں جوکچھ(غیب) چھپا ہوا ہے سب اللہ کےقبضۂ قدرت میں ہے اورسارا معاملہ  اسی  کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔ پس اے نبیؐ، تو اس کی بندگی کر اور اسی پر بھروسہ رکھ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرارب اس سےبےخبرنہیں ہے۔

 

سورة سبأ  –  34

وَ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِيْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّيْ لَتَاْتِيَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَيْبِ١ۚ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِي الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍۗۙ۰۰3

 

منکرین  کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آرہی ہے ! کہو قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی، وہ تم پر آ کر رہے گی ۔ اُسسے ذرہ برابر کوئی چیز نہ  آسمانوں میں چھپی ہوئي ہے نہ زمین میں۔ نہ ذرّے سے بڑی اور نہ اُسسے چھوٹی، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے۔

 

سورة لقمان  –  31  

اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ١ۚ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْاَرْحَامِ١ؕ وَ مَا تَدْرِيْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا١ؕ وَ مَا تَدْرِيْ نَفْسٌۢ بِاَيِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌؒ۰۰36

 

اُس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے ، کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائی کرنے والا ہے اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ کس سرزمین میں اس کو موت آنی ہے ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے۔