اللہ ہی سب کی تقدیر مقرر فرماتا ہے اس لیے وہی معبودِحقیقی ہے

Allah is the only true God because He determines the Destiny

اللہ ہی سب کی تقدیر مقرر فرماتا ہے اس لیے وہی معبودِحقیقی ہے

 

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

 

سورة هود   11  

۔۔۔ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِيَتِهَا١ؕ ۔۔۔۰۰56

کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کےہاتھ میں نہ ہو۔

 

سورة البلد  90 

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ كَبَدٍؕ۰۰4

در حقیقت ! ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔

 

سورة النجم–  53 

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ۰۰43وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَاۙ۰۰44

 

اور یہ کہ اُسی نے ہنسا یا اور اُسی نے رُلایا ،  اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اسی نے زندگی بخشی ۔

 

سورة التغابن –  64 

مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۰۰11

 

کوئی مصیبت کبھی نہیں آتی مگر اللہ کے اذن ہی سے آتی ہے ۔ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہو اللہ (اُس مصیبت کے ذریعے ہی )اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے ، اور اللہ کو ہر چیز کا علم ہے۔