سورج، چاند، ستاروں کی تخلیق میں اللہ کی نشانیاں

 

Allah’s Signs in the Creation of the Sun, Moon and Stars

 سورج، چاند، ستاروں کی تخلیق میں اللہ کی نشانیاں

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة نوح –  71   

اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ۰۰15 وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا۰۰16

 

کیا تم دیکھتے نہیں ہوکہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے اور ان میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟

 

سورة فصلت –  41

وَ مِنْ اٰيٰتِهِ الَّيْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ١ؕ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ۰۰37

 

اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند ۔ سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اُسی کی عبادت کرنے والے ہو ۔(سجدہ)

 

سورة الفرقان 25  

تَبٰرَكَ الَّذِيْ جَعَلَ فِي السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِيْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِيْرًا۰۰61 وَ هُوَ الَّذِيْ جَعَلَ الَّيْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ يَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا۰۰62

 

بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں بُرج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا ۔وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا ۔ ہر اُس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے ، یا شکر گزار ہونا چاہے ۔