جو اپنے بندوں پر پورا اختیار رکھتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

Allah is the only true God because He has the supreme hold over us

جو اپنے بندوں پر پورا اختیار رکھتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

 

سورة الأنعام–  6

وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَ يُفَرِّطُوْنَ۰۰61ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ۰۰62

 

وہ اپنے بندوں پر پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنےوالے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجےہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتےہیں اور اپنا فر‌ض انجام دینےمیں ذرا کوتاہی نہیں کرتے، پھرسب کےسب اللہ ، اپنےحقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتےہیں۔ خبردار رہو، فیصلہ کے سارے اختیارات اُسی کوحاصل  ہیں اوروہ حساب لینےمیں بہت تیز ہے۔

 

سورة الأنعام–  6

وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰17وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ۰۰18

 

اگر اللہ تمہیں کسی قسم کا نقصان پہنچائے توخود اس کے سواکوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے، اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے بہرہ مند کرے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اپنے بندوں میں پر کامل اختیارات رکھتا ہے اور دانا اور با خبرہے۔

 

سورة فاطر –  35 

مَا يَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ وَ مَا يُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۰۰2

 

اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے  لیے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا  نہیں۔ وہ زبردست اور حکیم  ہے۔