اللہ ہی فیصلوں کے تمام اختیارات کا مالک ہے

 

All power of decision rests solely with Allah

اللہ ہی فیصلوں کے تمام اختیارات کا مالک ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الأنعام–  6

وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١ۚ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۰۰115

 

تمہارے ربّ کی بات سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے ، کوئی اس کے فرامین کو تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

 

سورة الأنعام–  6

وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ۰۰61ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ۰۰62

 

وہ اپنے بندوں پر پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنےوالے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجےہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتےہیں اور اپنا فر‌ض انجام دینےمیں ذرا کوتاہی نہیں کرتے، پھرسب کےسب اللہ ، اپنےحقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتےہیں۔ خبردار رہو، فیصلہ کے سارے اختیارات اُسی کوحاصل  ہیں اوروہ حساب لینےمیں بہت تیز ہے۔

 

سورة هود   11  

۔۔۔اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ۰۰108

بے شک تیرا رب پورا اختیار رکھتا ہے کہ جوچاہے کرے۔