انسانی تاریخ میں اللہ کی نشانیاں

Allah’s Signs in Human History

انسانی تاریخ میں اللہ کی نشانیاں

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة غافر 40} 81 –  82 {

وَ يُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ١ۖۗ فَاَيَّ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ۰۰81 اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِي الْاَرْضِ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ۰۰82

 

اللہ اپنی نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے ، آخرتم اس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے۔؟ پھر کیا یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان کو اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن سے تعداد میں زیادہ تھے ، اِن سے بڑھ کر طاقتور تھے، اور زمین میں اِن سے زیادہ شاندار آثار چھوڑ گئے ہیں۔ جو کچھ کمائی اُنہوں نے کی تھی ، آخر وہ اُن کے کس کام آئی ؟

 

سورة الأنعام–  6

اَلَمْ يَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِي الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَيْهِمْ مِّدْرَارًا١۪ وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ۠ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ۰۰6

 

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اِن سے پہلے کتنی ایسی قوموں کو ہم ہلاک کر چکےہیں جن کا اپنے اپنے زمانہ میں دور دورہ رہا ہے؟ اُن کو ہم نے زمین میں وہ اقتدار بخشا تھا جو تمہیں نہیں بخشا ہے ، ان پر ہم نے آسمان سے خوب بارشیں برسائیں اور اُن کے نیچے نہریں بہا دیں ، (مگر جب انہوں نے کفرانِ نعمت کیا تو) آخر کار ہم نے ان کے گناہوں کی پاداش میں انہیں تباہ کر دیا اور اُن کی جگہ دوسرے دورکی قوموں کو اُٹھایا۔

 

سورة السجدة –  32   

اَوَ لَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِيْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ١ؕ اَفَلَا يَسْمَعُوْنَ۰۰26

 

اور کیا ان لوگوں کو (اِن تاریخی واقعات میں) کوئی ہدایت نہیں ملی کہ اِن سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ اِس میں بڑی نشانیاں ہیں ، کیا یہ سنتے نہیں ہیں؟