اللہ ہی نے جنات کو تخلیق فرمایا ہے۔

 

Allah has Created the Jinns.

اللہ ہی نے جنات کو تخلیق فرمایا ہے۔

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الرحمن 55

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ۰۰14وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ۰۰15

 

انسان کو اس نے ٹھیکری جیسے سُوکھے سڑے گارے سے بنایا۔ اور جِّن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا۔

 

سورة الصافات – 37

اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِزِيْنَةِ ا۟لْكَوَاكِبِۙ۰۰6 وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ مَّارِدٍۚ۰۰7 لَا يَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ يُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ۰۰8 دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ۰۰9 اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ۰۰10

 

ہم نے آسمانِ دُنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہےاور ہر شیطانِ سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے۔یہ شیاطین ملاءِ اعلیٰ کی باتیں نہیں سُن سکتے ، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں  اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے۔  تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔

 

سورة الملك 67 

وَ لَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّيٰطِيْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيْرِ۰۰5

 

ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور انہیں شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ ان شیطانوں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئي آگ مہیا کر رکھی ہے۔