جو کامل علم رکھتاہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

Allah is the only true God because He is the All-Knowing

جو کامل علم رکھتاہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

 

سورة مريم 19

اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ۰۰93 لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ۰۰94 وَ كُلُّهُمْ اٰتِيْهِ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فَرْدًا۰۰95

 

زمین اور آسمانوں کے اندر جو بھی ہیں سب اُس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔ سب پر وہ محیط ہے اور اس نے اُن کو شمار کر رکھا ہے۔ سب قیامت کے روز فرداً فرداً اُس کے سامنے حاضر ہونگے۔

 

سورة يس   – 36 

اِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ فِيْۤ اِمَامٍ مُّبِيْنٍؒ۰۰12

 

ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں۔ جو کچھ افعال اُنہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ۔ ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے۔

 

سورة ق – 50 

قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِۚ۰۰1 بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيْبٌۚ۰۰2 ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيْدٌ۰۰3 قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِيْظٌ۰۰4

 

ق، قسم ہے قران مجید کی_____ بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے اِن کے پاس آگیا۔ “پھر منکرین کہنے لگے” یہ تو عجیب بات ہے، کیاجب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے(تو دوبارہ اُٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے”۔ (حالانکہ)زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔