جو عزت و ذلت کا مالک ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

 

Because He gives honor to whom He wills and humiliates whom He wills.

جو عزت و ذلت کا مالک ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

 

سورة يونس  – 10 

۔۔۔اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيْعًا١ؕ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۰۰65

 

عزت ساری کی ساری خدا کے اختیار میں ہے ، اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

 

سورة فاطر –  35 

مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِيْعًا١ؕ اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهٗ١ؕ ۔۔۔۰۰10

 

جو کوئی عزت چاہتا ہو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے۔ اُس کے ہاں جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے، اور عمل صالح اس کو اوپر چڑھاتا  ہے۔

 

 

سورة آل عمران –  3  

قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ١ٞ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١ؕ بِيَدِكَ الْخَيْرُ١ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰26تُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ١ٞ وَ تُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ تُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ١ٞ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۰۰27

 

کہو ، خدایا، ملک کے مالک، تو جسے چاہے حکومت دے اور جس سے چاہے چھین لے۔جسے چاہے عزت بخشے اورجس کو چاہے ذلیل کر دے۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتاہے اوردن کو رات میں۔ بےجان میں سے جان دار کو نکالتا ہے اور جان دار میں سے بے جان کو۔ اور جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتاہے۔