نباتات، باغات، پھل پھول اور کھیتیاں

Creation of Water, Winds, Clouds & Rain

 نباتات، باغات، پھل پھول اور کھیتیاں

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الرحمن 55 

وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ۰۰10 فِيْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ۰۰11 وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّيْحَانُۚ۰۰12 فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۰۰13

 

زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا۔ اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں۔ کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔ طرح طرح کے غلّے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔ پس اے جنِّ و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

 

 

سورة البقرة  –  2  

الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً١۪ وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰22

 

وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اُوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔

سورة السجدة –  32   

اَوَ لَمْ يَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا يُبْصِرُوْنَ۰۰27

 

اور کیا اِن لگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب و گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں، اور پھر اُسی زمین سے وہ فصل اُگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں ؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا؟