اللہ ہی نفع و نقصان  کا مالک ہے

 

In Allah’s Hands are All Good and All Harms

اللہ ہی نفع و نقصان  کا مالک ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة يونس  – 10

وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖ١ؕ يُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۰۰107

 

اگر اللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈال دے تو خود اُس کے سواکوئی نہیں جو اُس مصیبت کو ٹال دے، اور اگر وہ تیرے حق میں کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو پھیرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔وہ اپنےبندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنےفضل سے نوازتا ہےاور وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والاہے۔

 

سورة الأحزاب 33  

قُلْ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوْٓءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً١ؕ وَ لَا يَجِدُوْنَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّ لَا نَصِيْرًا۰۰17

 

ان سے کہو، کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچاسکتا ہو اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے؟ اور کون اس کی رحمت کو روک سکتا ہے اگر وہ تم پر مہربانی کرنا چاہے؟ اللہ کے مقابلے میں تو یہ لوگ کوئی حامی ومددگار نہیں پاسکتے ہیں۔

 

سورة النجم–  53 

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى ۙ۰۰42وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ۰۰43

 

اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے، اور یہ کہ اُسی نے ہنسا یا اور اُسی نے رُلایا ۔