اللہ کی وحدانیت

Oneness of Allah

اللہ کی وحدانیت

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة آل عمران –  3  

شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُؕ۰۰18

 

اللہ نےخوداس بات کی شھادت دی ہے کہ اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، اور(یہی شہادت) فرشتوں اورسب اہلِ علم نے بھی دی ہے۔ وہ انصاف پر قائم ہے۔ اُس زبردست حکیم کے سوا فی الواقع کوئي خدا نہیں ہے۔

سورة البقرة  –  2  } 163 {

وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُؒ۰۰163

 

تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اُس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے۔

 

سورة الإخلاص 112 

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ۰۰1 اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ۰۰2 لَمْ يَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ يُوْلَدْۙ۰۰3 وَ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌؒ۰۰4

 

کہو، وہ اللہ ہے، یکتا۔ اللہ سب سے بےنیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ۔اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔