مومن و متقی اور فاسق و فاجر برابر نہیں

 

Disbelievers are not equal to those who believe and do good

مومن و متقی اور فاسق و فاجر برابر نہیں

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة النمل – 27   

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ يَّوْمَىِٕذٍ اٰمِنُوْنَ۰۰89 وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِي النَّارِ١ؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۰۰90

 

جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اُسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اُس دن کے ہول سے محفوظ ہوں گے، اور جو برائی لیے ہوئے آئے گا ، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو؟

 

سورة طه –   20  

اِنَّهٗ مَنْ يَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَ١ؕ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى ۰۰74 وَ مَنْ يَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓىِٕكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰى ۙ۰۰75 جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى ؒ۰۰76

 

حقیقت یہ ہے کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگا اُس کے لیے جہنم ہے جس میں وہ نہ جیے گا نہ مرے گا۔  اور جو اس کے حضور مومن کی حیثیت سے حاضر ہوگا ، جس نے نیک عمل کیے ہوں گے ایسے سب لوگوں کے لیے بلند درجے ہیں،  سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ جزا ہے اُس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے۔

 

سورة الحشر– 59  

لَا يَسْتَوِيْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ۠۰۰20

دوزخ میں جانے والے اور جنّت میں جانے کبھی یکساں نہیں ہو سکتے ۔جنّت میں جانے والے ہی اصل میں کامیاب