The Conclusion Drawn from the Arguments of Monotheism
دلائلِ توحید سے اخذکردہ نتیجہ
The Conclusion Drawn from the Arguments of Monotheism دلائلِ توحید سے اخذکردہ نتیجہ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة يونس – 10 اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ مَا مِنْ شَفِيْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ […]

The Conclusion Drawn from the Arguments of Monotheism
دلائلِ توحید سے اخذکردہ نتیجہ
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة يونس – 10
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ مَا مِنْ شَفِيْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۰۰3
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ وہی خدا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ، پھر تختِ سلطنت پر جلوہ گر ہو کر کائنات کا انتظام چلا رہا ہے کوئی شفاعت (سفارش) کرنے والا نہیں ہے اِلاّ یہ کہ اس کی اجازت کے بعد شفاعت کرے۔ یہی اللہ تمہارا ربّ ہے لہٰذا تم اسی کی عبادت کرو۔ پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟
سورة البقرة – 2
۔۔۔لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ١۫ وَ بِالْوَالِدَيْنِ۠ اِحْسَانًا وَّ ذِي الْقُرْبٰى وَ الْيَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِيْنِ وَ قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ ۔۔۔۰۰83
اللہ کےسوا کسی کی بندگی نہ کرنا، ماں باپ کے ساتھ، رشتےداروں کے ساتھ، یتیموں اورمسکینوں کےساتھ نیک سلوک کرنا، لوگوں سے بھلی بات کہنا، نماز قائم کرنا اور زکواة دینا۔
سورة الإسراء – 17
وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ ۔۔۔۰۰23
تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو ، مگر صرف اُس کی۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He Possesses the Supreme Qualities
جواعلی ترین صفات سے متصف ہستی ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He Possesses the Supreme Qualities جواعلی ترین صفات سے متصف ہستی ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة سبأ – 34 قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيْمُ۰۰26 کہو، ’’ ہمارا […]

Allah is the only true God because He Possesses the Supreme Qualities
جواعلی ترین صفات سے متصف ہستی ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة سبأ – 34
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيْمُ۰۰26
کہو، ’’ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ۔ وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے۔ ‘‘
سورة الأنعام– 6
۔۔۔ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ۰۰128
بیشک تمہارا ربّ دانا اور علیم ہے۔
سورة الحج – 22
۔۔۔وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَلِيْمٌ حَلِيْمٌ۰۰59
اور بےشک اللہ علم رکھنےوالا اور بردبار ہے۔
سورة البقرة – 2
۔۔۔ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ۰۰247
اللہ بڑی وسعت رکھتا ہے اور سب کچھ اس کےعلم میں ہے۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He is the Greatest, the Omnipotent
جو بڑی عظمت و شان والاہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He is the Greatest, the Omnipotent جو بڑی عظمت و شان والاہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة فاطر – 35 يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ۰۰15 اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَ يَاْتِ بِخَلْقٍ […]

Allah is the only true God because He is the Greatest, the Omnipotent
جو بڑی عظمت و شان والاہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة فاطر – 35
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ۰۰15 اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَ يَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍۚ۰۰16 وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ۰۰17
لوگو ، تم ہی اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو غنی و حمید ہے ۔ وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے ، ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار نہیں۔
سورة إبراهيم – 14
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَ يَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍۙ۰۰19 وَّ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ۰۰20
کیا تم دیکھتےنہیں ہو کہ اللہ نے آسمان و زمین کی تخلیق کو حق پر قائم کیا ہے؟ وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئي خلقت تمہاری جگہ لے آئے۔ایسا کرنا اُس پر کچھ بھی دشوار نہیں ہے۔
سورة الفتح – 48
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِيْزًا حَكِيْمًا۰۰7
زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔
سورة البقرة – 2
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ١ۚ۬ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ١ؕ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ١ؕ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ۚ وَ لَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ١ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۰۰255
اللہ ، وہ زندۂ جاوید ہستی ، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے ، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ وہ نہ سوتا ہے اور نہ اُسے اُونگھ لگتی ہے۔ زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے ، اُسی کا ہے کون ہے جو اُس کی جناب میں اُس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اُسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے اوجھل ہے ، اُس سے بھی وہ واقف ہے اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیز ان کی گرفتِ ادراک میں نہیں آسکتی اِلاّ یہ کہ کسی چیز کا علم وہ خود ہی اُن کو دینا چاہے۔ اُس کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور اُن کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے ۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے ۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He is the Master of the Day of Judgement
جوقیامت کے دن کا مالک ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He is the Master of the Day of Judgement جوقیامت کے دن کا مالک ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة النحل – 16 ۔۔۔ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ۰۰127 اور […]

Allah is the only true God because He is the Master of the Day of Judgement
جوقیامت کے دن کا مالک ہے ، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة النحل – 16
۔۔۔ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ۰۰127
اور یقینا تیرا رب قیامت کے روز ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں۔
سورة الأنعام– 6
وَ هُوَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ يَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُوْنُ١ؕ۬ قَوْلُهُ الْحَقُّ١ؕ وَ لَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ١ؕ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ۰۰73
وہی ہے جس نے آسمان و زمین کو بر حق پیدا کیا ہے۔اور جس دن وہ کہے گا کہ حشر ہو جائے اُسی دن وہ ہو جائے گا۔ اُس کا ارشاد عین حق ہے۔ اور جس روز صور پھونکا جائے گا اُس روز بادشاہی اُسی کی ہو گی، وہ غیب اور شہادت ہر چیز کا عالم ہے اور دانا اور با خبر ہے۔
سورة هود – 11
۔۔۔ ذٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ۰۰103 وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ۰۰104 يَوْمَ يَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَّ سَعِيْدٌ۰۰105
وہ ایک دن ہو گا جس میں سب لوگ جمع ہوں گےاور پھر جو کچھ بھی اُس روز ہو گا سب کی آنکھوں کے سامنے ہو گا۔ ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گِنی چُنی مدت اس کے لیے مقرر ہے۔ جب وہ آئے گا تو کسی کو بات کرنے کی مجال نہ ہوگی، اِلاّ یہ کہ اللہ کی اجازت سے کچھ عرض کرے۔ پھر کچھ لوگ اس روز بدبخت ہونگے اور کچھ نیک بخت۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He will resurrect us on the Day of Judgment
جوقیامت کے دن زندہ کر کے اٹھائے گا وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He will resurrect us on the Day of Judgment جوقیامت کے دن زندہ کر کے اٹھائے گا وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة طه – 20 مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى۰۰55 اِسی زمین […]

Allah is the only true God because He will resurrect us on the Day of Judgment
جوقیامت کے دن زندہ کر کے اٹھائے گا وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة طه – 20
مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى۰۰55
اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کودوبارہ نکالیں گے۔
سورة البروج– 85
اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُۚ۰۰13
وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔
سورة نوح – 71
وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ۰۰17 ثُمَّ يُعِيْدُكُمْ فِيْهَا وَ يُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا۰۰18
اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا ، پھر وہ تمہیں اسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because more than one gods can’t exist.
ایک سے زیادہ خدا ہو نہیں سکتے اس لیے ایک اللہ ہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because more than one gods can’t exist. ایک سے زیادہ خدا ہو نہیں سکتے اس لیے ایک اللہ ہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة الأنبياء – 21 لَوْ كَانَ فِيْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ۰۰22لَا يُسْـَٔلُ […]

Allah is the only true God because more than one gods can’t exist.
ایک سے زیادہ خدا ہو نہیں سکتے اس لیے ایک اللہ ہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة الأنبياء – 21
لَوْ كَانَ فِيْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ۰۰22لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَ هُمْ يُسْـَٔلُوْنَ۰۰23اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ١ۚ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِيْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ١ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ۰۰24وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْۤ اِلَيْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ۰۰25
اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دُوسرے خدا بھی ہوتے تو (زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑ جاتا۔ پس پاک ہے اللہ ربّ العرش اُن باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ وہ اپنے کاموں کے لیے (کسی کے آگے) جواب دِہ نہیں ہے اور سب جواب دِہ ہیں۔
کیا اُسے چھوڑ کر اِنہوں نے دوسرے خدا بنا لیے ہیں؟ اے محمدؐ، ان سے کہو کہ “لاؤ اپنی دلیل، یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دَور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی”۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بے خبر ہیں، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے تُم سے پہلے جو رسُول بھی بھیجا ہے اُس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو۔
سورة المؤمنون– 23
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَۙ۰۰91 عٰلِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَؒ۰۰92
اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے ، اورکوئی دوسرا خدا اس کے ساتھ نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا ، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ۔پاک ہے اللہ اُن باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔ کھلے اور چھپے کا جاننے والا ، اور بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں۔
سورة الإسراء – 17
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا يَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِي الْعَرْشِ سَبِيْلًا۰۰42 سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا يَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِيْرًا۰۰43 تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ١ؕ وَ اِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَ لٰكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تَسْبِيْحَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا۰۰44
اے نبیؐ، ان سے کہو کہ اگر اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں، تو وہ مالکِ عرش کے مقام کو پہنچنے کی ضرور کوشش کرتے۔ پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اُن باتوں سے جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں۔ اس کی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور وہ ساری چیزیں بیان کررہی ہیں جو آسمان و زمین میں ہیں۔ کوئي چیز ایسی نہیں جو اُس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کررہی ہو، مگر تم ان کی تسبیح سمجھتے نہیں ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر فرمانے والا ہے۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He has the supreme hold over us
جو اپنے بندوں پر پورا اختیار رکھتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He has the supreme hold over us جو اپنے بندوں پر پورا اختیار رکھتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة الأنعام– 6 وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا […]

Allah is the only true God because He has the supreme hold over us
جو اپنے بندوں پر پورا اختیار رکھتا ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة الأنعام– 6
وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَ يُفَرِّطُوْنَ۰۰61ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ۰۰62
وہ اپنے بندوں پر پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنےوالے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اس کے بھیجےہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتےہیں اور اپنا فرض انجام دینےمیں ذرا کوتاہی نہیں کرتے، پھرسب کےسب اللہ ، اپنےحقیقی آقا کی طرف واپس لائے جاتےہیں۔ خبردار رہو، فیصلہ کے سارے اختیارات اُسی کوحاصل ہیں اوروہ حساب لینےمیں بہت تیز ہے۔
سورة الأنعام– 6
وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ اِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰17وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ۰۰18
اگر اللہ تمہیں کسی قسم کا نقصان پہنچائے توخود اس کے سواکوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے، اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے بہرہ مند کرے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اپنے بندوں میں پر کامل اختیارات رکھتا ہے اور دانا اور با خبرہے۔
سورة فاطر – 35
مَا يَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ وَ مَا يُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۰۰2
اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا نہیں۔ وہ زبردست اور حکیم ہے۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because our hearts turn only to Him in calamities
سخت مصیبت میں دل اللہ ہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اس لیے وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because our hearts turn only to Him in calamities سخت مصیبت میں دل اللہ ہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اس لیے وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة يونس – 10 وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ […]

Allah is the only true God because our hearts turn only to Him in calamities
سخت مصیبت میں دل اللہ ہی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اس لیے وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة يونس – 10
وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآىِٕمًا١ۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ يَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِيْنَ۠ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۰۰12
انسان کا حال یہ ہے کہ جب اُس پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہم کو پکارتا ہے ، مگر جب ہم اس کی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا اُس نے کبھی اپنے کسی بُرے وقت پر ہم کو پکارا ہی نہ تھا ۔ اس طرح حد سے گزر جانے والوں کے لیے ان کے کرتوت خوشنما بنا دیے گئے ہیں۔
سورة الزمر – 39
فَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا١ٞ ثُمَّ اِذَا خَوَّلْنٰهُ نِعْمَةً مِّنَّا١ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِيْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ١ؕ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ۰۰49
یہی انسان جب ذرا سی مصیبت اسے چُھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اپھار دیتے ہیں (فضل کر دیتے ہیں) تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے۔ نہیں ، بلکہ یہ آزمائش ہے ، مگر اِن میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
سورة الروم– 30
وَ اِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ مُّنِيْبِيْنَ اِلَيْهِ ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَهُمْ مِّنْهُ رَحْمَةً اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُوْنَۙ۰۰33 لِيَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَيْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۰۰34 اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ يُشْرِكُوْنَ۰۰35 وَ اِذَاۤ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوْا بِهَا١ؕ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْ اِذَا هُمْ يَقْنَطُوْنَ۰۰36
لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتے ہیں پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انہیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں۔ تاکہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں۔ اچھا، مزے کر لو ! عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔ کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں۔ جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں اور جب ان کے اپنے کیے کرتوتوں سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک وہ مایوس ہونے لگتے ہیں۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He is near & Responsive to Our Prayers
جودعاؤں کو سنتاہےاورقریب ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He is near & Responsive to Our Prayers جودعاؤں کو سنتاہےاورقریب ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة غافر– 40 وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ۠ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِيْنَؒ۰۰60 تمہارا رب کہتا […]

Allah is the only true God because He is near & Responsive to Our Prayers
جودعاؤں کو سنتاہےاورقریب ہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة غافر– 40
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ۠ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِيْنَؒ۰۰60
تمہارا رب کہتا ہے۔”مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا،جو لوگ گھمنڈ میں آکر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہونگے”۔
سورة البقرة – 2
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّيْ فَاِنِّيْ قَرِيْبٌ١ؕ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لِيْ وَ لْيُؤْمِنُوْا بِيْ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُوْنَ۰۰186
اور اے نبی ﷺ، میرے بندے اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں ، تو انھیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں۔ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے ، میں اس کی پکار سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں۔لہذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں۔یہ بات تم انہیں سنا دو، شاید کہ وہ راہ راست پالیں۔
سورة النمل – 27
اَمَّنْ يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ يَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ يَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ۰۰62
کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جب کہ وہ اُسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ اور( کون ہے جو) تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی(یہ کام کرنے والا) ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو۔
Less!
Read More!
Allah is the only true God because He is the All-Knowing
جو کامل علم رکھتاہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
Allah is the only true God because He is the All-Knowing جو کامل علم رکھتاہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔ اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے سورة مريم– 19 اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ۰۰93 لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ۰۰94 وَ كُلُّهُمْ اٰتِيْهِ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فَرْدًا۰۰95 زمین اور […]

Allah is the only true God because He is the All-Knowing
جو کامل علم رکھتاہے، وہی معبودِحقیقی ہے۔
اسی موضوع پر قرآن سے دیگرآیات ملاحظہ کیجیے
سورة مريم– 19
اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ۰۰93 لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ۰۰94 وَ كُلُّهُمْ اٰتِيْهِ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ فَرْدًا۰۰95
زمین اور آسمانوں کے اندر جو بھی ہیں سب اُس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔ سب پر وہ محیط ہے اور اس نے اُن کو شمار کر رکھا ہے۔ سب قیامت کے روز فرداً فرداً اُس کے سامنے حاضر ہونگے۔
سورة يس – 36
اِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ فِيْۤ اِمَامٍ مُّبِيْنٍؒ۰۰12
ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں۔ جو کچھ افعال اُنہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ۔ ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے۔
سورة ق – 50
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِۚ۰۰1 بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيْبٌۚ۰۰2 ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيْدٌ۰۰3 قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِيْظٌ۰۰4
ق، قسم ہے قران مجید کی_____ بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے اِن کے پاس آگیا۔ “پھر منکرین کہنے لگے” یہ تو عجیب بات ہے، کیاجب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے(تو دوبارہ اُٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے”۔ (حالانکہ)زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔
Less!
Read More!