Allah is the Lord of Everything
 اللہ ہی کائنات کی ہر چیز کا رب ہے

 

اسی موضوع پر قرآن سے دیگر آیات ملاحظہ کیجیے

 

سورة الحجر 15

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِيْمُ۰۰۸۶

یقینا تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔

 

سورة الزمر –  39  

۔۔۔ يَخْلُقُكُمْ فِيْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِيْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ۰۰۶

وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے۔ یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے، بادشاہی اسی کی ہے، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے، پھر تم کدھر سے پھرائے جارہے ہو؟

 

سورة الفرقان 25  

وَ هُوَ الَّذِيْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِيْرًا۰۰۵۴

اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر پیدا کیا پھر اس سے نسب اور سسرال کے دو الگ سلسلے چلائے ۔ تیرا رب بڑا ہی قدرت والا ہے ۔

 

سورة القصص –  28  

وَ رَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۔۔۔۰۰۶۸

تیرا رب پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے ۔

 

سورة هود  11  

وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَيْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّيْ رَحِيْمٌ وَّدُوْدٌ۰۰۹۰

اپنے ربّ سے معافی مانگو اور اس کی طرف پلٹ آؤ ، بے شک میرا رب رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے۔

 

سورة الشعراء 26  

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۱۷۵

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔

 

سورة المؤمنون–  23

وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَؒ۰۰۱۱۸

اے نبیﷺ! کہو ، میرے رب درگزر فرما ، اور رحم کر ، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے۔

             

 

سورة الصافات 37

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۱۲۶

اللہ ہی تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آباؤ اجداد کا رب ہے

 

سورة البقرة  –  2    

يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۰۰۲۱ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً١۪ وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۲۲

لوگو! بندگی اختیار کرو اپنے اُس رب کی جو تمہارا اور تم سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں اُن سب کا خالق ہے ، تمہارے بچنے کی توقع اِسی صورت سے ہو سکتی ہے ۔ وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اُوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔

 

سورة البقرة  –  2

قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِي اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ۚ وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ۚ وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَۙ۰۰۱۳۹

اے نبی ﷺ! اِن سے کہو:”کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں ،تمہارے اعمال تمہارے لیے، اور ہم اللہ ہی کے لیے اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں۔

 

سورة الدخان44

لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۸

کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے ، وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تمہارا رب اور تمہارے ان اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں۔

 

 

سورة الرحمن 55

رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِۚ۰۰۱۷

دونوں مشرق اور دونوں مغرب ، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔